Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کا کوئی شہری خودکشی نہ کرے، گورنر ہاؤس آئے، کفالت کروں گا، کامران ٹیسوری

Published

on

Sindh Governor's promise to change was not fulfilled, conflict in the ruling coalition

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے وائرلیس گیٹ پر بیروزگاری سے تنگ شخص کے ہاتھوں بیوی بچوں کے قتل اور خودکشی پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لوگ کچے مکانات میں رہ کر  بڑی مشکل میں زندگی گزار رہے ہیں، ائیر پورٹ کے قریب خودکشی کا واقعہ سامنے آیا اس پر شرمسار ہوں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوئی شخص بے روزگار یا بحالت مجبوری خود کشی کا سوچ رہا ہے وہ گورنر ہاؤس آئے،اعلان کرتا ہوں میں اس کی پوری فیملی کی کفالت کا ذمہ لینے کو تیار ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام میں  خودکشی حرام ہے،تعلیم، علاج، بے روزگاری سے تنگ ہو تو میرے پاس آؤ مرنے مارنے کا اقدام نہ کرو،اس واقعے کے بعد نگران حکومت کو آنکھیں کھولنی چاہئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین