Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

اب کسی یورپی کلب میں واپس نہیں آؤں گا، رونالڈو

Published

on

فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ ان کے دوبارہ یورپ میں کلب فٹبال کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور سعودی عب کی لیگ، میجر لیگ سے بہتر ہے۔

میجر لیگ میں رونالڈو کے حریف لیونل میسی اپنے کیریئر کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں۔

رونالڈو، جنہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سوا دو سال کے معاہدے پر دسمبر میں النصر میں شمولیت اختیار کی تھی، نے کہا کہ انہوں نے دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے لیے سعودی ٹیموں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی راہ ہموار کی ہے اور اس سے مزید کھلاڑی سعودی مملکت میں منتقل ہوں گے۔

رونالڈو نے کہا ہے کہ زیادہ تر یورپی لیگ زوال کا شکار ہیں، مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ میں کسی یورپی کلب میں واپس نہیں آؤں گا،  میں اس وقت 38 برس کا ہوں۔

رونالڈو نے کہا کہ یورپی فٹبال کا معیار گر چکا ہے، صرف انگلش پریمیئر لیگ بہتر ہے، وہ باقی لیگز سے آگے ہیں، سعودی لیف ایم ایل ایس بھی بہتر ہے۔

رونالڈو نے کہا کہ اب تمام کھلاڑی یہاں ( سعودیئ عرب) آ رہے ہیں، ایک سال میں مزید ٹاپ کھلاڑی سعودی عرب آ جائیں گے۔

رونالڈو کے بعد کئی ہائی پروفائل کھلاڑیوں نے ان کی تقلید کی، ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما اور چیلسیا کے این گولو کانتے نے بھی سعودی لیگ کے کلب الاتحاد میں شمولیت اختیار کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین