تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، محمد عامر

Published

on

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ فی الحال اُن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، وہ لیگز کھیل کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ملتان میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی جب محسوس کرتا اگر میں کرکٹ نہیں کھیلتا۔ لیگز کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں اور بہت خوش ہوں۔سلیکٹرز اپنی سلیکشن کا دائرہ صرف پی ایس ایل تک نہ محدود کریں۔

شاہین آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری سے واپس آئے ہیں انہیں وقت دینا پڑے گا، پی ایس ایل کے میچز میں ان کی پیس نظر آئی ہے۔ شاہین آفریدی جب تک لمبے اسپیل نہیں کریں گے ردھم نہیں آئے گا، لمبے اسپیل سے اعتماد ملتا ہے، بھولا سبق یاد آجاتا ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز راشد خان کو مس کر رہے ہیں، وہ ان کا اہم بولر تھا۔

حارث رؤف سے متعلق سوال پر محمد عامر نے کہا کہ حارث اپنی پرفارمنس کے حوالے سے خود جواب دیں گے۔ پی سی بی سے ان کا معاملہ چل رہا ہے کہ وہ خود بہتر بتاسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وکٹ لینے سے زیادہ اہم یہ ہوتا ہے کہ آپ کی ایک بال یا ایک اوور ہو لیکن وہ امپکٹ فل ہو، اگر ٹیم کو اس وقت ڈاٹ بال کی ضرورت ہے تو میں ڈاٹ بال کروں۔ جب تک ڈاٹ بال نہیں کریں گے تو وکٹ نہیں ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی سنچری بنائے اور ٹیم میچ ہار جائے تو کیا فائدہ؟ بولر پانچ وکٹیں لے لیکن 50 رنز دے ڈالے تو کیا فائدہ؟ اس وجہ سے میری توجہ وکٹ پر نہیں ہوتی بلکہ میچ میں امپکٹ فل رول ادا کرنے پر ہوتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version