پاکستان
عوام کی منظوری کے بغیر خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا، علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عوام کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر پارلیمنٹ میں آکر بریفنگ دیں، آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ کوئی آپریشن کی منظوری نہیں دی، بانی پی ٹی آئی ہی آپریشن کا حتمی فیصلہ کریں گے۔آپریشن عزم استحکام کی پی ٹی آئی، جے یو آئی ف اور اے این پی نے مخالفت کی ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آپریشن عزم استحکام کو آپریشن عدم استحکام قرار دے چکے ہیں۔ آپریشن سے ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا، آپریشن کا فیصلہ کوئی اور کرے گا اور ذمے داری سیاسی جماعتیں اٹھائیں گی۔
bestiptvireland
جون 26, 2024 at 12:51 شام
I was recommended this website by my cousin I am not sure whether this post is written by him as nobody else know such detailed about my trouble You are amazing Thanks
HenrySaubs
جولائی 11, 2024 at 7:03 صبح
mexican border pharmacies shipping to usa: cmq pharma mexican pharmacy – mexico drug stores pharmacies