ٹاپ سٹوریز
روس سے تیل کی درآمد پر کوئی تعزیر مقرر نہیں کی، توانائی کی درآمد کا انتخاب پاکستان کا حق ہے، امریکا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے لیے پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں۔
پاکستان میں عام شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہم ان خبروں سے آگاہ ہیں کہ نو مئی کے احتجاج میں حصہ لینے کے الزامات کے تحت سویلینز پرفوجی عدالتوں میں مقدمے چلائے جائیں گے،ماضی کی طرح ہم پاکستانی حکام پر مسلسل زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستانی آئین میں سب کے لیےدئیے گئے جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطح پر باقاعدگی کے ساتھ انسانی حقوق، جمہوریت، تحفظ، صحافیوں کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہیں جو امریکہ کے لیے اولین ترجیح ہے۔
پاکستان میں روسی تیل کی درآمد اورچینی کرنسی میں ادائیگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ہر ملک کو اپنی ضروریات اور حالات کے مطابق توانائی کی درآمد کا انتخاب کرنا ہوگا۔ لیکن چونکہ آپ نے ایک خاص چیز کے بارے میں پوچھا ہے تو ہمارا خیال ہے کہ روسی تیل مارکیٹ سے بہت کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ یہ علامت ہے کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر روسی تیل کی قیمت پر جو حد مقرر کی تھی اس نے روسی تیل کی قیمت مارکیٹ میں بہت کم کردی اور ہمارا اندازہ ہے کہ اس سے روسی حکومت 100 ارب ڈالر کے ریونیو سے محروم ہو گئی ہے جو یوکرین کی جنگ میں استعمال کیا جاتا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے امریکہ میں سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں روسی تیل کی درآمد امریکی منظوری سے کی گئی، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ وہ پرائیویٹ سفارتی گفتگو کے بارے میں بات نہیں کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ روسی تیل کی فروخت کے اثرات کم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں اور امریکہ نے روسی توانائی کی دیگر ملکوں کو برآمد پر کوئی تعزیریں عائد نہیں کیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی