Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کا فیصلہ اگلی حکومت کرے گی، اسحاق ڈار

Published

on

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ بجٹ کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کا 9واں ریویو رواں ماہ مکمل ہوجائے گا تاہم اگلے پروگرام میں جانے سے متعلق فیصلے الیکشن کے بعد اگلی حکومت کو کرنا ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیرخزازہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ 25 سال سے آئی ایم ایف سے ڈیل کر کر رہے ہیں مگر انھوں نے کبھی اتنی تاخیر نہیں دیکھی۔ انھوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ایسا ’جیو پولیٹیکل معاملات‘ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جو بجٹ آئی ایم ایف کو (وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر) دکھایا، یہ نمبرز اس سے ذرا بہتر ہیں۔ ہم نے چار ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کر لیا تھا، آئی ایم ایف مزید دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کرنے کا کہہ رہا ہے

وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم ابھی سے دوست ممالک سے قرض کو ری سٹرکچر کرنے کے لیے بات کرنے کے مرحلے میں ہیں۔ ہم اُن کے مکمل پیسے واپس کریں گے مگر قرض واپسی کا دورانیہ بڑھانے پر مذاکرات کریں گے

اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ ستمبر کے بعد بھی آئی ایم ایف کے بغیر ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانے کا فیصلہ الیکشن کے بعد آنے والی حکومت کرے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین