پاکستان
شہباز شریف، زرداری اور خالد مقبول نہیں، بل گیٹس پیدا کرنے ہیں، فاروق ستار
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے بہت شہباز شریف ، آصف زرداری ، خالد مقبول پیدا کرلیے،اب ہمیں بل گیٹس پیدا کرنے ہیں۔
فاروق ستار نے ایکسپو سنٹر کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کنونشن کا مقصد ہے کہ ملک کو پیروں پر کھڑا کریں،ہم نے پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے،ایم کیو ایم ایک بار پھر کراچی کی عظمت بحال کرنے جارہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ یوتھ کنونشن میں پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہے،میں 25 سال کی عمر میں میئر بن سکتا ہوں تو ہر نوجوان میئر بن سکتا ہے،مایوسی ختم کرکے امید کو پیدا کرنے کا کنونشن ہے،نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے تو پاکستان معاشی خود مختار بن جائے گا۔
فاروق ستار نے کہا کہ کنونشن سے پاکستان کی سیاست، معیشت ، معاشرت تبدیل ہوگی،ایک وقت آئیگا کراچی کے نوجوان سے اسلام آباد بھی پیار کریگا،آج کا کنونشن نوجوانوں کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کریگا،عزت نفس بحال کرنے، خود انحصاری کے قیام کا کنونشن ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں پاکستان میں پے پال سسٹم کی اجازت دی جائے،نوجوان چائے خانوں پر اپنا وقت ضائع نہ کریں،ہم نے بہت شہباز شریف ، آصف زرداری ، خالد مقبول پیدا کرلیے،اب ہمیں بل گیٹس پیدا کرنے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ محتاجی اور مایوسی ختم کریں گے، نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے،آئی لیک کو فروغ دینا ہے، نوجوانوں کو برسرروزگار بنائیں گے،منشیات کے عادی نوجوانوں کو اس عادت سے باہر نکالنا ہے، کراچی کا ہر نوجوان ٹام کروز ہے، کوئی چیز نا ممکن نہیں۔