Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نارتھ کراچی: بچوں سمیت خودسوزی کرنے والے عارف کا 3 سالہ بیٹا بھی دم توڑ گیا

Published

on

نارتھ کراچی میں خودسوزی کرنے ولے عارف کے بعد اس کا تین سالہ بچہ بھی دم توڑ گیا۔

3 سالہ غلام حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئے انتقال کر گیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچہ 70 فیصد تک جھلس گیا تھا، جسے گزشتہ دو روز تک طبی امداد فراہم کی جاتی رہی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

جھلسنے والے باقی دونوں بچوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے، دونوں بچے وینٹیلیٹر پرہیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے اہلخانہ میں سے صرف ایک رشتہ دار رابطہ میں ہے،اسے رات گئے بچے کے انتقال کی  اطلاع دے دی تھی جس پر وہ آ کر بچے کی باڈی لے گئے۔

خود سوزی کرنے والا بچوں کا والد عارف گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین