Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال کا شیڈول بنا لیا، تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا

Published

on

محکمہ تعلیم سندھ کے نٸے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں، شیڈول تیار کرلیا گیا،اسکولز اور کالجز میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے امتحان 15 اپریل سے 27 اپریل تک ہوں گے۔

نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مٸی میں لٸے جاٸیں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مٸی کےآخری ہفتہ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹرک کے نتاٸج کا اعلان 31 جولاٸی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹر کے نتاٸج کا اعلان 31 اگست تک کیا جاٸیگا۔

امتحان میں 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد کنسٹرکٹڈ کوئسچن، 40 فیصد ایکسٹینڈڈ کوئسچن دیے جاٸیں گے،موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولاٸی تک ہوں گی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین