Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان پرسنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پرنوٹس جاری

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست پربلوچستان ہائیکورٹ نےعمران خان ‘ اٹارنی جنرل‘ سیکرٹری قانون اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے   تمام فریقوں سے29مئی تک جواب طلب کیا ہے۔

یہ درخواست سپریم کورٹ کے وکیل و سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالرازق شر نے دائر کی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان و جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ  عمران خان نے اپریل2022میں اسمبلی توڑ کر آئین سے غداری کی ،سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد عمران خان اور ذمہ داروں کیخلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے ۔

درخواست گزار نے کہا کہ ‘ماضی میں آئین شکنی و سنگین غداری سے متعلق و حالیہ فیصلوں کی روشنی میں حکومت کو ہدایات جاری کی جائیں۔درخواست گزار کی جانب سے سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی  نے ابتدائی دلائل  دیئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ عمران خان نے اسمبلی تحلیل کر کے غیر ائینی اقدام اٹھایا،  اسمبلی تحلیل کرنے پر عمران خان نے  آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ  جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے معاملہ پالیمنٹ بھیجوانے کا کہا تو کوئی پارلیمنٹرین کیوں نہیں آیا ۔ درخواست  گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ پارلیمنٹرین کی اپنی مجبوری ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئینی درخواست میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا ،لگ رہا یے آپ بھی مصلحت کا شکار ہیں آپ نے درخواست اس لیے تو نہیں دی کہ یوٹیوب پر وی لاگ آجائے؟۔دلائل کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین