پاکستان
خیبر پختونخوا اسمبلی میں نومنتخب ارکان کا حلف، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی نومنتخب ارکان اسمبلی کا حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے درخواستوں پر سماعت کی، سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کفایت اللہ آفریدی اوردرخواست گزارنومنتخب خواتین ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی پیش ہوئے۔
وکیل شاہ خاور نے کہا کہ 4 مارچ کوخواتین ارکان اسمبلی کےنوٹیفیکیشن جاری ہوئے تاہم اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نے تاحال اجلاس بلا کراراکین کا حلف نہیں لیا، جب تک حلف نہ ہو خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات ملتوی کیے جائیں۔
الیکشن کمشن نے پوچھا کہ کیا حلف نہ لینے پرکیا الیکشن کمیشن اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کیخلاف کاروائی کرسکتا ہے؟ اگر اسپیکرنے احکامات نہ مانیں توکیاہوگا؟
وکیل شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی اجلاس کی اندرونی کاروائی میں مداخلت نہیں کرسکتا،سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہاکہ گورنرخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پرقانونی تشریح کی جارہی ہے ،دیکھنا ہےکیا سمری کےبغیرگورنرازخود اجلاس بلا سکتے ہیں یا نہیں؟ جب اجلاس ہوگا تونومنتخب ارکان کا حلف لے لیا جائے گا۔اسپیکرنے ارکان کے حلف لینے سے کبھی انکارنہیں کیا۔
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات کے بعدحلف لینے کامعاملہ بھی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارمیں آتا ہے، الیکشن کمیشن حلف سے متعلق ہدایات جاری کرسکتا ہے، اسپیکرتاخیرکریں توکمیشن مداخلت کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔