ٹاپ سٹوریز

آئل اور گڈز ٹرانسپورٹ کا 11 ویں دن بھی احتجاج، کوکنگ آئل اور گھی کی سپلائی بند کرنا شروع کردی

Published

on

یشنل ہائی وے پرٹرانسپورٹرز کا احتجاج 11ویں روزبھی جاری رہا،خوردنی تیل(آئل،گھی) کی سپلائی بندکرنا شروع کردی گئی۔

نیشنل ہائی وے اورسپرہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ پرآئل اورگڈزٹرانسپورٹ کا احتجاج ہفتے کو11ویں روزمیں داخل ہوگیا۔

چئیرمین آئل ٹینکرزاونرزایسوسی ایشن شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ احتجاج میں 3ہزارسے زائد آئل ٹینکرزاوردیگرمال بردارگاڑیاں شریک ہیں،جب تک لنک روڈ پرقائم کانٹا ختم نہیں کیاجاتا،احتجاج جاری رہےگا۔

شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں خوردنی تیل کی سپلائی بند کرناشروع کردی ہے جبکہ پیرسے احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائےگا،جس کے بعد لوکل سپلائی ایندھن (پیٹرول،ڈیزل،فرنس آئل)کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیاجائےگا۔

ان کہنا ہے کہ حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ اتنے دن گذرنے کے بعد ایک اسسٹنٹ کمشنراورایک تھانہ ایس ایچ اوکو احتجاج کے مقام پربھیجاگیا،اس کے علاوہ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،اس سے قبل جو اعلیٰ سطحی اجلاس ہوئے اس میں مسلسل یقین دہانی کروائی جاتی رہی کہ کانٹا ختم کرنے سمیت تمام مطالبات کا ایسا حل تلاش کیا جائےگاجوسب کے لیے قابل قبول ہو۔

شمس شاہوانی کا مزید کہناہے کہ ہم دوبارہ آرمی چیف سے پرزوراپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبے کو سنا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version