پاکستان

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

Published

on

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے 2روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

صدرآئل ٹینکرکنٹریکٹرایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی کے مطابق مطالبات ماننے کی یقین دہانی پرجاری ہڑتال کو ختم کرنے کااعلان کرتے ہیں۔

عابداللہ آفریدی نے کہا کہ عوام کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے ایندھن کی سپلائی ملک بھرمیں بحال کررہے ہیں، حکومت اوراوگرا حکام سے مطالبات کےمعاملےپرآج اسلام آبادمیں اہم ملاقات ہوگی۔

ان کا کہناہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن میں 65 فیصد کوٹہ کامطالبہ کیاہے جبکہ اخراجات بڑھنے پرمقامی سطح پرکرایہ 100فیصد اوراندرون ملک 50فیصدبڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، پرانی گاڑیوں کی بحالی بھی مطالبات میں شامل ہے۔

عابداللہ آفریدی کےمطابق سب کو پیٹرول کی لوڈنگ اوران لوڈنگ کی اجازت ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version