ٹاپ سٹوریز
ایک جماعت ان دنوں الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک جماعت ان دنوں الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے، اگر ایک بار پھر کسی کو مسلط کیا گیا، الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔
مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب سلیکٹڈ راج کسی صورت قبول نہیں کریں گے جو سیاستدان مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے الیکٹیبلز نہیں رہیں گے، یہ زمینی حقیقت ہے کہ مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والا الیکٹیبل نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو یاد دلانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے، شہید ذوالفقار بھٹو نے کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا، قائد عوام نے عوام کے لیے جدوجہد کی، شہید محترمہ 30 سال تک عوام کے لیے جدوجہد کرتی رہیں، 2 آمروں سے ٹکرائیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں جمہوریت بحال کی، آمر کو باہر کیا، خیبر پختونخوا کو شناخت دی، ان کے دور میں ہم نے دو انقلابی پروگرامز شروع کیے، بے نظیر بھٹو نے اس ملک کی خاطر شہادت بھی قبول کی لیکن کبھی پیچھے نہیں ہٹیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پوری دنیا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مثالی پروگرام کہا جاتا ہے، ملک کے حالات سب کو معلوم ہیں، معاشی بحران کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے، ہم مل کر پاکستان کو تمام مسائل سے نکالیں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دشمن وہی پرانی سیاست ہے، اب ہمیں نئی سیاست کا آغاز کرنا پڑے گا، نئی سیاست سے ہم ان مسائل سے نکل سکیں گے، پرانے سیاست دان ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں وہ آج کی سوچتے ہیں نہ کل کی، سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، ہم تقسیم، نفرت، گالم گلوچ کی سیاست کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مہنگائی، بے روزگار ی اور غربت سے ہے، ہم نے ملک کو نئے انداز میں آگے بڑھانا ہے، میں اور آپ مل کر ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے، عوام کا ہر فیصلہ ماننے کو تیار ہوں، عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ الیکشن مہم جلد شروع کریں گے، پیپلز پارٹی ایک جمہوری، وفاقی اور عوامی جماعت ہے، ہم باقی سیاسی جماعتوں کو کہتے ہیں کہ آپ بھی عوام پر بھروسہ کریں، سیاست اور منشور پر بھروسہ کریں، دائیں بائیں نہ دیکھیں، عوام کو دیکھیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی