پاکستان

آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایمز بند نہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، نیشنل ایمرجنسی رسپانس ٹیم

Published

on

ملک میں اے ٹی ایم اور آن لائن لین دین کی بندش سے متعلق افواہوں پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی ،ایڈوائزری کے مطابق سٹیٹ بینک، متعلقہ شراکت داروں کی چھان بین کے مطابق ایسا کوئی واقعہ ہُوا ہی نہیں،سائبر سیکیورٹی ٹیمیں مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہی ہیں،عوام اے ٹی ایم، آن لائن لین دین کی بندش کی افواہوں پر دھیان نہ دھریں،اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پن،او ٹی پی اور یوزر آئی ڈی،پاسورڈ کسی سے شئیر نہ کریں،صارفین موبائل فون کسی بھی مشکوک لنک کو مت کھولیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سائبر سیکیورٹی ٹیمیں مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہی ہیں،ایڈوائزری کا مقصد شہریوں میں ابہام اور بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے ہے،عوام اے ٹی ایم، آن لائن لین دین کی بندش کی افواہوں پر دھیان نہ دھریں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی مشکوک حرکت کو فوری طور پر اپنے بینک یا مالیاتی ادارے کو رپورٹ کریں،اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پن ، او ٹی پی اور یوزر آئی ڈی ، پاسورڈ کسی سے شئیر نہ کریں،اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے تسلی کریں کہ کارڈ کاپی کرنے کے لیے کوئی ڈیوائس تو نہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ صارفین موبائل فون کسی بھی مشکوک لنک کو مت کھولیں،شہری آن لائن ٹرانزیکشن کے بعد اپنے اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کریں،اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ کو باقاعدگی سے چیک کریں ،چوری کی صورت میں متعلقہ فورمز کو رپورٹ کریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version