پاکستان
سول ایوی ایشن کی کھلی کچہری، پروازوں میں تاخیر، سامان گمشدگی پر سوالات کئے گئے
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے 35ویں ای کچہری کا انعقادکیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے،ائیروائس مارشل ایم تیمور اقبال نے ای کچہری کی صدارت کی۔
ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ، ڈائریکٹر ایچ آر کی شرکت کی،ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس، ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ،ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی بھی شرکت ہوئے۔
ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ اور ژوب ائیرپورٹ کی فعالی،اسلام آباد میں پرسنل لائسنسنگ امتحان کے دوبارہ آغاز،ویکسین نہ لگوا کر پاکستان آنے والے مسافر سے متعلق پیش رفت،ائیر پورٹ پرآمد اور روانگی کے وقت بیٹری سے چلنے والی وہیل چئیرز کے استعمال سے متعلق تازہ ترین پالیسی،تازہ ترین بھرتیوں کو حتمی شکل دینے کے لیے انٹرویو کی تاریخوں سے متعلق سوالات کیے گئے۔
سیرین ائر کی جانب سے بار بار فلائیٹس منسوخی/تاخیر اور پشاور ائرپورٹ پر فسلیٹیشن سٹاف کے لئے سروس لیول کا معاہدے کے علاوہ بین الاقوامی روٹ آپریشن پر فلائٹ منسوخی/ تاخیر، ایئر بلیو، پی آئی اے اور سر لنکن ایئر لائن کے گمشدہ/تاخیر سامان اور کلیم/ریفنڈ سے متعلق شکایات بھی کی گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر چیک ان/بورڈنگ کے عمل کے دوران عمانی ریال کا نقصان اورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پورٹرز کی جانب سے رقم بٹورنے کے واقعات کو اجاگر کیا گیا۔
فلائنگ کلبز کے لیے ایندھن کی کمی کا مسئلے کے سدباب جبکہ چیک ان کاؤنٹرز اور وزن کرنے کے نظام کی اپ گریڈیشن اور پورٹرز سے متعلق نظام وضع کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
کنٹریکٹرز کے لئے کام کرنے والوں کی کم سے کم تنخواہ اور ملازمین بھرتیوں کے مسائل پر بھی بات کی گئی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے موقع پر احکامات جاری کئے اور دیگر معاملا ت کو میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی