پاکستان

سول ایوی ایشن کی کھلی کچہری، پروازوں میں تاخیر، سامان گمشدگی پر سوالات کئے گئے

Published

on

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے  35ویں ای کچہری کا انعقادکیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے،ائیروائس مارشل ایم تیمور اقبال نے ای کچہری کی صدارت کی۔

ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ، ڈائریکٹر ایچ آر کی شرکت کی،ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس، ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ،ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی بھی شرکت ہوئے۔

 ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ اور ژوب ائیرپورٹ کی فعالی،اسلام آباد میں پرسنل لائسنسنگ امتحان کے دوبارہ آغاز،ویکسین نہ لگوا کر پاکستان آنے والے مسافر سے متعلق پیش رفت،ائیر پورٹ پرآمد اور روانگی کے وقت بیٹری سے چلنے والی وہیل چئیرز کے استعمال سے متعلق تازہ ترین پالیسی،تازہ ترین بھرتیوں کو حتمی شکل دینے کے لیے انٹرویو کی تاریخوں سے متعلق سوالات کیے گئے۔

سیرین ائر کی جانب سے بار بار فلائیٹس منسوخی/تاخیر اور پشاور ائرپورٹ پر فسلیٹیشن سٹاف کے لئے سروس لیول کا معاہدے کے علاوہ بین الاقوامی روٹ آپریشن پر فلائٹ منسوخی/ تاخیر، ایئر بلیو، پی آئی اے اور سر لنکن ایئر لائن کے گمشدہ/تاخیر سامان اور کلیم/ریفنڈ سے متعلق شکایات بھی کی گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر چیک ان/بورڈنگ کے عمل کے دوران عمانی ریال کا نقصان اورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پورٹرز کی جانب سے رقم بٹورنے کے واقعات کو اجاگر کیا گیا۔

فلائنگ کلبز کے لیے ایندھن کی کمی کا مسئلے کے سدباب جبکہ چیک ان کاؤنٹرز اور وزن کرنے کے نظام کی اپ گریڈیشن اور پورٹرز سے متعلق نظام وضع کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

کنٹریکٹرز کے لئے کام کرنے والوں کی کم سے کم  تنخواہ اور ملازمین بھرتیوں کے مسائل پر بھی بات کی گئی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے موقع پر احکامات جاری کئے اور دیگر  معاملا ت کو میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version