تازہ ترین

پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے، ایک کیپٹن اور حوالدار شہید

Published

on

پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسیز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک،3زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کےتبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ شہید ہوگئے۔

کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی۔ کیپٹن حسین جہانگیر نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والدین اوربہن بھائی چھوڑے ۔
حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں ۔ شہید نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version