پاکستان

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشتگرد مارے گئے

Published

on

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جو ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version