تازہ ترین
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/07/ctd-kpk-1.jpeg)
فالو اپ سینی ٹائیزیشن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دومختلف کاروائیوں میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دومختلف کاروائیاں کیں، 8 مارچ کو انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
شمالی وزیرستان ضلع میں ایک اور کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشتگردوں حضرت عمر اور رحمان نیاز کو بھی جہنم واصل کر دیا۔ جبکہ تین دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔
آئی ایس پی آر کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
🔶 Withdrawing 45 737 Dollars. GЕТ =>> https://forms.yandex.com/cloud/65db119102848fe3bdc15a6a?hs=90dca47f414a3b9f9be940ac363250f5& 🔶
مارچ 11, 2024 at 3:32 صبح
ozzxhs