تازہ ترین
منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی سمیت 6 ملزموں کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ فیملی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔
عدالت نے مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے اشتہاری 6 ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکا حکم دے دیا۔
اشتہاری ملزمان میں فراست علی چھٹہ، امتیاز علی شاہ، مونس الہٰی ،عامر سہیل، عامر فیاض شامل ہیں۔
عدالت نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور قصور میں مونس الہٰی کی 26 کنال سے زائد اراضی بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ نے مونس الہٰی کے نام پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔
بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور