Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی گرفتاری کے لیے چاروں صوبوں کی پولیس اور ایف آئی اے کو احکامات

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

شہریار آفریدی کیس میں ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی اسلام آباد کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں، ڈی سی اسلام آباد کو کل صبح 9 بجے گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد دوسروں صوبوں کے ساتھ مل کر وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی حکم  دیا کہ ائیرپورٹ، سی پورٹ یا بارڈر کراسنگ پر ڈی سی اسلام آباد نظر آئیں تو گرفتار کرکے پیش کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا بھی حکم دے دیا۔

جسٹس بار ستار نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین