تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی گرفتاری کے لیے چاروں صوبوں کی پولیس اور ایف آئی اے کو احکامات
شہریار آفریدی کیس میں ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی اسلام آباد کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں، ڈی سی اسلام آباد کو کل صبح 9 بجے گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد دوسروں صوبوں کے ساتھ مل کر وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں۔
عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی حکم دیا کہ ائیرپورٹ، سی پورٹ یا بارڈر کراسنگ پر ڈی سی اسلام آباد نظر آئیں تو گرفتار کرکے پیش کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا بھی حکم دے دیا۔
جسٹس بار ستار نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔