Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار

Published

on

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی نے کارروائی کے دوران شہریوں کو غیرقانونی طورپربیرون ملک بھجوانے کےمنظم گینگ کے سربراہ کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مارٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکوگرفتار کرلیا۔

ملزم2سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا،ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا اور شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے۔

ملزم عدنان افضل کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اب تک 50 سے زائد شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوا چکا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی بارڈر پار کرانے میں بھی ملوث تھا، متعدد شہریوں سے بغیر لائسنس کے سفری دستاویزات بھی حاصل کیں،اس حوالے سے تفتیش کا آغازکردیا گیا جبکہ دیگرملزمان کے حوالے سے حاصل کردہ معلومات کے ذریعے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین