Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

دوسروں نے کنٹینرز کو جلاؤگھیراؤ کے لیے استعمال کیا، ہم نے اسپتال  بنا دیے، مریم نواز

Published

on

Punjab took relief for people by giving money, Mustafa Kamal contact Sindh government, Maryam Nawaz

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا، اس پروگرام کو ’صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اور میں نے ایک خواب دیکھا جو آج پورا ہوگیا،عوام کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچے گی،پنجاب میں اسپتالوں کی تعمیر نو پر تیزی سے کام جاری ہے،فیلڈ اسپتالوں میں عام اسپتال والی تمام سہولتیں موجود ہیں،فیلڈ اسپتال منصوبہ 6 ہفتے کی قلیل مدت میں مکمل ہوا،سیکرٹری صحت پنجاب نے منصوبے کی تکمیل کیلئے دن رات کام کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دیکھنا چاہتی ہوں فیلڈ اسپتال  میں عوام کو کیسی سہولت مل رہی ہے،فیلڈ اسپتال میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکوں کی سہولت موجود ہے،فیلڈ اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی موجود ہوں گی،پہلے فیلڈ اسپتال کے ساتھ بہاولپور جارہی ہوں،فیلڈ اسپتال میں مائنر سرجری کی سہولت بھی موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیلڈ اسپتال کی فارمیسی میں مکمل ادویات موجود ہیں،اسپتالوں کا فیلڈ میں جاکر خود جائزہ لوں گی،ماضی میں کنٹینرز کو جلاؤگھیراؤ کیلئے استعمال کیا گیا ہم نے اسپتال  بنا دیئے،نوازشریف اور شہبازشریف کے وژن کو میں نے عملی جامہ پہنایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ اسپتال میں لیب،الٹراساؤنڈ،ایکسرے،زچہ بچہ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں،دیہاتی اور دوردرازعلاقوں میں فیلڈ اسپتال کے ذریعے علاج کی سہولت دیں گے،ایمرجنسی کی صورت میں فیلڈ اسپتال کو آپریشن تھیٹر میں تبدیل کیا جاسکتاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایاجاتاہے ٹک ٹاک بن رہی  ہیں،ویڈیوز بن رہی ہیں،آپ اے سی والے کمروں سے نکلیں،خدمت کریں آپ کی بھی ویڈیوز بنیں،گھروں سے نکل کر کام کریں تاکہ آپ کی بھی ٹک ٹاک بنیں،خبریں لگیں،ٹویٹ کردینا،ٹی وی پر بیان داغ دینا بہت آسان کام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایئرایمبولینس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،2 ہفتے میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے جارہے ہیں،ایئرایمبولینس سروس امیروں کیلئے نہیں بلکہ غریبوں کیلئے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کنٹینر کا غلط استعمال کرنے والوں نے مفت ادویات کو بند کردیا تھا،کنٹینرز پر کھڑے ہوکر کہا جاتا تھا آگ لگاؤ،بجلی کے بل جلادو،ہم نے کنٹینر کا درست استعمال کرتے ہوئے اسے فیلڈ اسپتال میں تبدیل کیا ہے،نوازشریف نے موٹر وے بنائی تو تنقید کی گئی، اب لوگ نوازشریف کی بنائی ہوئی موٹر وے کو ہی استعمال کرتے ہیں،موٹر وے بنانے پر کچھ لوگ کہتے تھے پیسے ضائع کئے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھوپ اور آندھی میں بھی خدمت کیلئے نکلنا پڑتا ہے،نوازشریف میری مکمل رہنمائی کرتے ہیں،شہریوں کیلئے 200 کلینک آن ویل لے کر آرہے ہیں،پنجاب کے ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا جائےگا،2018 کے بعد ہیلتھ کارڈ کرپشن کا گڑھ بن گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین