Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاک ایران گیس منصوبہ، پاکستان نے اپنے علاقے میں پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ کر لیا

Published

on

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان نے ایران سے گیس درآمد کیلئے اپنے علاقے میں پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے فیصلہ ایران کے گیس نہ خریدنے پر ہرجانے کے نوٹس کے جواب میں کیا ۔ایران نے پاکستان کو ستمبر 2024 تک پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں ایران مقررہ مدت کے بعد پیرس کے بین الاقوامی ثالثی فورم میں 18 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر سکتا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی کمپنیاں گوادر سے ایرانی سرحد تک 81 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائیں گی،اس پائپ لائن کو فی الحال گوادر اور مکران میں گیس ضروریات کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث پائپ لائن منصوبے پر کام نہیں کیا جاسکتا تاہم ایران کا موقف ہے کہ ترکی اور عراق دونوں اس سے گیس خرید رہے ہیں ان پر امریکہ نے کوئی پابندی عائد نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کا عالمی قوانین اور تکنیکی ماہرین کا وفد گیس پائپ لائن پر مذاکرات کیلئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا،پاکستان نے ایران سےگیس پائپ لائن معاہدے پر 2014 میں دستخط کیے تھے۔

ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن کی عدم تعمیر پر 2019 میں ہرجانے کیلئے پہلا نوٹس دیا  تھا۔

ایران نے دوسرا نوٹس 2022 میں جبکہ تیسرا نوٹس دسمبر 2023 میں دیا : ذرائع

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین