Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاک سعودی عرب مذاکرات، سعودی وفد کو آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

Published

on

خصوصی سرمایہ کاری کونسل ( ایس آئی ایف سی) کے تحت پاک سعودی عرب مذاکرات کے دوران سعودی وفد کو آئی ٹی، قابل تجدید توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضروت ہے۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی اسحاق ڈار نے کی جب کہ سعودی وفد شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں شریک ہوا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات علاقائی امن کیلئے اہم ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قابل تجدید توانائی ذرائع میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ایس آئی ایف سی، پاک سعودی تعلقات مذہبی اقدار پر مبنی ہیں، ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور خوشحال مستقبل پر ہے۔

پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک سعودی عرب شراکت داری اہم ہے، یس آئی ایف سی سے تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، زراعت، توانائی، معدنیات میں مواقع موجود ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ٹی اور کان کنی میں تعاون دونوں ممالک کیلئے مفید ہے، دونوں ممالک کےتعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اس کے علاوہ سعودی وفد کو پی آئی اے، ایئرپورٹس کی نجکاری، اسلام آباد میں دو فائیو اسٹار ہوٹلز میں جوائنٹ وینچر کی پیش کش کی گئی۔

تجویز کے مطابق ہوٹلز کے لئے زمین سی ڈی اے فراہم کرے گی اور سرمایہ کاری سعودی عرب کرے یا پھر وہ چاہے تو خود ہوٹل بناکر چلائیں۔

وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر کی گئی۔ سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیا۔

سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقات کی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ایپکس کمیٹی کی جانب سے سعودی وفد کو سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےقیام کو خوش آئندہ قرار دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین