Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ، نواز شریف اب شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں، فواد چوہدری

Published

on

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ کے بعد نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج فیض آباد دھرنے کی رپورٹ آئی ہے،رپورٹ میں فیض آباد دھرنے کی ذمہ داری اس وقت کی پنجاب حکومت میں ڈالی گئی ہے۔جس کے سربراہ شہباز شریف تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ تعین ہوگیا ہت کہ دھرنا میں غفلت کس نے دکھائی، اب نواز شریف کو چاہیے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں،جس طرح میمو گیٹ میں  نواز شریف کالا کورٹ پہن کر زداری کے خلاف سپریم کورٹ گئے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے وہ کہ وہ اپنے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کروائے،وزیراعظم کو طلب کرے اور انکی ذمہ داری کا تعین کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نانبائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے،بزنس  اور مارکیٹیں ہراساں کرنے سے نہیں چلتے،حکومت نے ہر چیز کا حل یہ کرلیا ہے کہ گرفتار کرلو اور حل نکلے آئے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح سوسائٹی نہیں چلتی،معاملات کو بہتر کریں اورمسائل بات چیت سے حل کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین