Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی 14 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

Published

on

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی 14 ہزار 40 خالی اسامیاں پر کرنے کی تیاری کرلی،صوبہ بھر میں پرائمری ٹیچر کی 9 ہزار 315 خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائے گی۔

4 ہزار 725 جونئیر اسکول ٹیچرز کی خالی اسامیوں پر بھی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسروں نے فہرستیں تیار کر لیں، کراچی میں پرائمری ٹیچرز کی 4 ہزار 295 خالی اسامیوں کو پر کیا جائیگا۔ایک ہزار 260 جونئیر ٹیچرز کو بھی بھرتی کیا جائیگا۔

حیدرآباد میں 2 ہزار 731 پرائمری ٹیچرز کو بھرتی کیا جائیگا جبکہ 2ہزار 731 جونئیر اسکول ٹیچرز کی خالی اسامیوں کو بھی پر کیا جائیگا۔

لاڑکانہ میں پرائمری میں 1 ہزار 74 جبکہ 503 جونئیر ٹیچر بھرتی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،سکھر میں ایک ہزار 215 پرائمری اور 231 جونئیر ٹیچرز بھرتی ہوں گے،بھرتی ہونے والے تمام امیدوار ویٹنگ پر ہیں۔

ان امیدواروں نے 2021 میں میرٹ ٹیسٹ پاس کیا تھا، سابقہ نگراں حکومت نے ویٹنگ  پرموجود امیدواروں کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین