پاکستان

پاک فضائیہ کےکیڈٹ محمد طلحہ نے آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی

Published

on

پاکستان کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز/پاکستان ائیر فورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی۔

پاکستان کی بَری، بحری اور فضائی افواج نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا ہمیشہ نام روشن کیا ہے،پاکستان ائیر فورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی۔

آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں بہترین اور غیر معمولی کارکردگی دکھائی،آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ  نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں تربیت کے دوران تعلیمی میدان میں ترقی کی منازل طے کیں۔

آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں فوجی مشقوں اور تعلیمی میدان میں مسلسل بےمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا،آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی نے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ کو ان کی بہترین کارکردگی  اور غیر متزلزل عزم و حوصلے کے صلے میں اعزازی شمشیر سے نوازا،افواج کی انتھک کاوشوں کی بدولت کامیابی کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version