Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بارش اور سیلاب سے متاثرہ گوادر میں پاک فوج نے 5 افراد کو ریسکیو کر لیا، امدادی کارروائیاں جاری

Published

on

گوادر میں حلیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں،اب تک گوادر اور جیونی کی علاقوں میں 5 افراد کو منقطع علاقہ سے بحفاظت بچا لیا گیا۔

آرمی انجینئرز نے روڈ کلیئرنس اور گاڑیوں کی ریکوری شروع کر دی ہے اور گوادر میں بازاروں اور گھروں سے پانی نکالنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پاک فوج گوادر کے متاثرہ لوگوں میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کر رہی ہے۔

آرمی میڈیکل کورکے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہیں اور کشتیوں اور تیراکوں کی ٹیم تیار کر لی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے –

اس کے علاوہ پاک فوج  ہنگامی بنیاد پر گوادر میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا مکمل جائزہ لیے رہی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین