پاکستان
پاک چین مشترکہ بحری مشقوں سے سٹرٹیجک تعاون مضبوط ہوگا، کمانڈر چینی بحریہ
پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 کے حوالے سے کراچی میں پریس کانفرنس کا اانعقاد کیا گیا۔
پاک بحریہ کے کموڈورعاصم سہیل ملک اورچینی بحریہ کے سینئر کیپٹن چی جیان نے پریس کانفرنس کے دوران حاضرین کو مشق کے مقاصد اورتفصیلات سے آگاہ کیا۔
کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ مضبوط اسٹریٹجک تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشق سے ہماری دہائیوں پرانی دوستی کو مزید تقویت ملے گی اور مستقبل میں خطے کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن چی جیان نے کہا کہ یہ مشق دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی۔ اس مشق کا مقصد دفاعی اور پیشہ وارانہ تعاون کو بڑھانا، مشترکہ مشقوں کے لیے باقاعدہ طریقہ کار کے قیام میں سہولت فراہم کرنا، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دفاع کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اظہار اور نئے دور میں پاک چین کمیونٹی کا مشترکہ مستقبل تعمیر کرنا ہے۔
پاکستان اور چینی بحریہ کے فرنٹ لائن جنگی بحری جہاز، فریگیٹس ، ہیلی کاپٹرز، ریسکیو جہاز، آبدوز اور اسپیشل فورسز مشق میں حصہ لیں گے، یہ مشق ہاربر اور سمندری مراحل پرمشتمل ہے۔
ہاربرفیز کے دوران دونوں بحری افواج نے سیمینارز ، ٹیبل ٹاپ ڈسکشن اور مشترکہ تربیتی سیشنز کے ذریعے موجودہ میری ٹائم سیکیورٹی کے خطرات اور چیلنجز کے متعلق تجربات کا تبادلہ کیا۔
سمندری مرحلہ 14 سے 16 نومبر 2023 تک منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف بحری خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید بحری آپریشنز ، حکمت عملی، جنگ سے متعلق مختلف مشقیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز شامل ہیں۔
اس سلسلے کی پہلی دو طرفہ مشق سی گارڈین کا انعقاد 2014 میں ہوا تھا اور یہ مشقیں باقاعدگی سے ہر سال باری باری پاکستان اور چین میں منعقد کی جاتی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور