کھیل
شاہین ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے چند قدم دوری پر
پاکستانی کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے سے چند قدم دری پر ہے۔کیویز کیخلاف پانچ صفر سے جیت پاکستان کو رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچا سکتی ہے۔
گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے کیویز کو تیسرے ون ڈے میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔ اس جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم 12 سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان لگاتار تین میچز جیت کر سیریز تو اپنے نام کر چکا ہے لیکن ون ڈے کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کیلئے پاکستان کو اگلے دو میچز جیتنا لازمی ہوں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی کہناہے کہ اگلے میچز کو آسان نہیں لیں گے اور سیریز کو پانچ صفر سے اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔