کھیل
پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کی دوڑ سے باہر
تین بار کی اولمپکس چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس 2024 کی دوڑ سے باہر ہوگئی،قومی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائر کے تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین دو سے شکست دی۔
پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری بار اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائی،پاکستان ہاکی ٹیم اس سے قبل 2016 اور 2020 کے اولمپکس کیلئےکوالیفائی نہیں کرسکی تھی ۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار اولمپکس 2012 میں شرکت کی تھی،پاکستان نے اولمپکس میں تین بار 1960, 1968 اور 1984 میں گولڈ میڈل جیتا۔
قومی ٹیم نے اولمپکس میں تین سلور اور دو برونز میڈل بھی اپنے نام کررکھے ہیں،اولمپکس کا ایونٹ رواں سال 26 جولائی سے 11 اگست تک فرانس کے شہر پیرس میں سجے گا۔