تازہ ترین

پاکستان ہاکی کی دو فیڈریشنز، کس کیمپ میں جائیں؟ کھلاڑی الجھن کا شکار

Published

on

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بڑی مشکل میں پھنس گئے،پاکستان ہاکی کی دو الگ فیڈریشنز نے قومی ہاکی ٹیم کے الگ الگ کیمپ کا اعلان کردیا۔

طارق حسین بگٹی کی فیڈریشن نے ہاکی ٹیم کا کیمپ پنڈی میں لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہلا رضا کی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کیمپ کراچی میں لگے گا۔

فیڈریشنز کے الگ الگ کیمپ کے اعلان سے کھلاڑی الجھن کا شکار ہوگئے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دو الگ کیمپ کے اعلان سے تاحال ہمیں بھی اندازہ نہیں کہ کون سا کیمپ جوائن کرنا ہے۔

قومی ہاکی پلیئرز کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی صرف معاملات کو دیکھ رہے ہیں کہ عید کے بعد کیا بنتا ہے؟کسی ایک فیڈریشن کے کیمپ میں جائیں گے تو دوسری فیڈریشن ناراض ہوجائے گی۔

قومی ہاکی پلیئرز کا موقف ہے کہ فیڈریشن کے آپس کے مسائل سے نقصان صرف ہاکی اور کھلاڑی کو ہوگا۔

دونوں فیڈریشنز نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کیلئے ہاکی ٹیم کا کیمپ عید کے بعد لگانے کا اعلان کیا ہے۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے 11 مئی تک ملائیشیا  میں کھیلا جائے گا۔

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version