ٹاپ سٹوریز
پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل عرب امارات کی کمپنی کے حوالے کردیا گیا، معاہدے کی کابینہ سے منظوری باقی
کراچی پورٹ ٹرسٹ اورابوظہبی پورٹس کے درمیان پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز چلانے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔معاہدے کے تحت ابوظہبی پورٹس،پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینلز کا انتظامی کنٹرول حاصل کرے گا۔
ابوظہبی پورٹس کااعلیٰ سطح کا وفد کراچی پہنچا ۔وزیر بحری امورفیصل سبزواری نے استقبال کیا۔وفد میں یواے ای کےوزیرتوانائی اور انفرااسٹکچر سہیل محمد المزروعی ۔وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور کراچی میں دبئی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی شریک ہوئے۔
ابوظہبی پورٹس مختلف بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے بشمول پی آئی سی ٹی اوربلک کارگو ٹرمینل وغیرہ کے آپریشن میں ایک اعشاریہ آٹھ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔پی آئی سی ٹی ٹرمینل کا نام تبدیل کرکے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ رکھ دیا گیا ہے.
ابوظہبی پورٹس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے،معاہدے پر اے ڈی پورٹس اور کے پی ٹی حکام نے دستخط کئے،متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطحی وفد پی آئی سی ٹی کو چلانے کے معاہدے پر دستخط کے لیے کراچی میں موجود ہے۔
وفد میں یواے ای کے وزیرتوانائی اور انفرااسٹرکچر سہیل محمد المزروعی شامل جبکہ وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی بھی وفد میں موجود ہیں،کراچی میں دبئی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی وفد میں شریک ہیں۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق پی آئی سی ٹی(پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل) کا نام بدل دیا جائے گا اور نیا نام کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ ہوگا، ابوظہبی پورٹس گروپ کا ذیلی ادارہ ابوظہبی پورٹس دنیا کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر میں سے ایک ہے،اے ڈی پورٹس پی آئی سی ٹی اور بلک کارگو ٹرمینل وغیرہ کے آپریشن میں 1.8 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،برادر ممالک مختلف شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے آگے آرہے ہیں،یہ سرمایہ کاری نہ صرف برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی فروغ دے گی،پاکستان کے مختلف شعبوں میں کاروبارکے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے مزید جگہ پیدا ہوگی.
اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کیبنٹ کمیٹی انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز نے ابوظہبی پورٹس گروپ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے کی کابینہ سے منظوری کی سفارش کی ہے، وزارت خزانہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت بحری امور کی اس معاہدے سے متعلق سمری پر غور کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کو بتایا گیا کہ کیبنٹ کمیٹی انٹر گورنمٹل کمرشل ٹرانزیکشنز نے 19 جون سے 21 جون تک وزیر بحری امور کی سربراہی میں اے ڈی پورٹس کے ساتھ اس کمرشل معاہدے پر مذاکرات کئے۔ کمیٹی نے تفصیلی بحث اور ٹی او آرز کے جائزے کے بعد کابینہ سے اس معاہدے کی منظوری کی سفارش کی ہے۔