Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاک ایران بجلی ٹرانسمیشن لائن، بارڈر مارکیٹ کا افتتاح، آزاد تجارت معاہدہ جلد ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی پاک ایران سرحد پر اہم ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا ، ایران، گوادر ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزید پانچ بارڈر مارکیتوں پر کام ہو رہا ہے جنہیں جلد کھول دیا جائے گا، ٓزاد تجارت معاہدہ کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج ( جمعرات) کو پاک ایران سرحد مند، پشین کا دورہ کیا، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بھی بارڈر پر پہنچے اور دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بارڈر مارکیٹ کا بھی افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بارڈر مارکیٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مارکیٹ کے افتتاح پر پودا بھی لگایا۔

حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کررہی ہے جلد تجارت کیلئے کھول دیئے جائیں گے ،بارڈر مارکیٹ سے سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے اس دورے کے موقع پر عمائدین علاقہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر مثبت بات چیت ہوئی،پاکستان اور ایران برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں،ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے،بجلی کی ٹرانسمیشن سے متعلق بہت گنجائش ہے اس میں مل کر آگے بڑھیں گے، گوادر ٹرانسمیشن منصوبے میں بہت تاخیرہوچکی،تجاویز پر عملدرآمد کیلئے تیزی سے قدم اٹھائیں گے۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا کہ تجارت،زراعت اور دیگر شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے،ایرانی صدر کو سی پیک سے متعلق بھی تجاویز پیش کی ہیں،ایرانی صدر نے شمسی توانائی پر تیزی سے کام آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو منصوبے پر کام شروع کیا، الحمد اللہ آج مکمل ہوگیا ہے، بارڈر مارکیٹ کے افتتاح سے ترقی ہوگی اور تجارت میں اضافہ ہوگا، گوادر ٹرانسمیشن لائن منصوبہ سرد خانے کی نذر تھا،وزیر توانائی  خرم دستگیر منصوبے کیلئے ایران گئے،گوادر میں اب روزانہ 100 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوگی،ریکارڈ مدت میں منصوبے کو مکمل کیا گیا،یہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سےسنگ میل ثابت ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین