تازہ ترین
پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، صدر زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دفاعی اعتبار سے مضبوط ملک ہے، پاکستان کومختلف معاشی، سماجی، سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں بے روزگاری اورغربت جیسے بڑے چیلنجز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی دوراندیش قیادت نے جدوجہد سے آزاد ریاست قائم کی ہے، آج ہم عہد کرتے ہیں پاکستان کی ترقی، سلامتی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ قوم مختلف نشیب و فراز سے گزری، قیام پاکستان سے اب تک ملک مختلف نشیب وفرازسے گزار، پاکستان نے مشکلات کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ خوشی ہے انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہوچکی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کا مل کر حل نکالیں، ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔
🔆 You got 63 743 Dollars. Gо tо withdrаwаl >>> https://telegra.ph/BTC-Transaction--178191-03-14?hs=8c83a528ac30b44fe064391f070fad89& 🔆
مارچ 23, 2024 at 9:40 صبح
k82qu8