پاکستان

میچ پاکستان جیتے گا یا بھارت؟ وی لاگر کو سوال مہنگا پڑ گیا، معلوم نہیں گولی کیسے چلی، ملزم سکیورٹی گارڈ

سعد شاپنگ مال میں پاک بھارت میچ پرلوگوں سےبات کررہاتھا،نہیں معلوم سیکورٹی گارڈ نےکیوں فائرنگ کی؟

Published

on

کراچی کے وی لاگر کو پاک بھارت ٹاکرے پر سیکیورٹی گارڈ سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے سعد کو قتل کر دیا، پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم گارڈ کا کہنا ہے مجھے سمجھ نہیں آیا کہ گولی کیسے چل گئی جبکہ اہل علاقہ نے غیر تربیت یافتہ گارڈز بھرتی کرنے والی سیکیورٹی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ سیکیورٹی گارڈ سے سوال پوچھنا وی لاگر کا جرم بن گیا،بے رحم سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 35 سالہ سعد علی کی جان لے لی، چشم دید گواہ شہریار نےبتایا کہ سعد شاپنگ مال میں پاک بھارت میچ پرلوگوں سےبات کررہاتھا،نہیں معلوم سیکورٹی گارڈ نےکیوں فائرنگ کی؟
ملزم سیکیورٹی گارڈ حماد گل کہتا ہے میرا سر چکراتا ہے، مجھے نہیں معلوم کسے گولی چلی، مجھ سے غلطی ہوگئی۔

ماں باپ کا اکلوتا سہارا اور دو بچوں کا باپ سعد کچھ عرصہ قبل روزگار کی تلاش میں دبئی بھی گیا تھا،اہل علاقہ نے مطالبہ کا ہے کہ غیر تربیت یافتہ گارڈز بھرتی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔
تربیت نہ ہونے کے باعث ایک سال کے دوران سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں بچی سمیت یہ تیسرا قتل تھا جبکہ اتفاقیہ طور پر اپنے ہی اسلحہ سے گولی چلنے سے کئی سیکیورٹی گارڈٖ خود زخمی بھی ہوچکے ہیں لیکن سیکیورٹی کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا تشویشناک بات ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version