تازہ ترین

پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے، ورلڈ بینک کی تجویز

Published

on

ورلڈ بینک نے تجویز دی ہے کہ پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے۔ جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں  خرابیاں دورکی جائیں۔ تمباکو کی صنعت کو ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کیا جائے۔

یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ ریگولیٹرز کو ایک ہی بڑے ادارے کے ماتحت کرکے مرکز اور صوبوں کے مابین رابطہ کاری بہتر بنائی جائے،اس وقت جی ڈی پی میں سیلز ٹیکس کا کل حصہ 2.7 فیصد ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ رعایتیں اور استثنیٰ ختم کرنے سے جی ڈی پی میں سیلز ٹیکس کا حصہ 6.53 فیصد بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی کی ایک ہی شرح سے ایک ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوسکتی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version