Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پاک سری لنکا ٹیسٹ،حسن علی نے سوشل صارفین کے دل جیت لیے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اپنی انوکھی حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیتے ہیں۔

کولمبو میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران میچ بارش کے باعث روکا گیا تو حسن علی دوران بارش گراؤنڈ میں اتر آئے، کورز پر لیٹ کر مزے کرتے رہے اور کبھی گراؤنڈ سٹاف کی مدد کرتے ہوئے کوورز ہٹاتے ہوئے نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن علی کی اس حرکت کو خوب سراہا جا رہا ہے اور یہ ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔

دوسرے روز بارش سے قبل محض 10 اوورز کا کھیل ہو ا قومی ٹیم نے 178 رنز بنا لئے ہیں اور  میزبان سری لنکا پر 11 رنز کی برتری حاصل ہے،عبداللہ شفیق 87 جبکہ کپتان بابر اعظم 28 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، گزشتہ روز آئی لینڈرز کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین