ٹاپ سٹوریز
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروباری اوقات میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 48772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
جمعرات کو کاروباری اوقات کے اختتام پر انڈیکس کی سطح گذشتہ چھ سال کے بعد بلند سطح پر تھی۔
عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق انڈیکس کی نو جولائی 2017 کے بعد یہ بند ترین سطح ہے جب انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح سے اوپر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی دنوں سے تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ معاشی اشاریوں میں کچھ بہتری ہے جس میں ملک کے تجارتی خسارے میں کمی اور ترسیلات زر میں کچھ بہتری ہے۔