ٹاپ سٹوریز
پاکستان ایران سے مزید بجلی خریدے گا، وزارت خزانہ کا اعلامیہ
منگل کو وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پڑوسی ملک ایران سے مزید بجلی خریدے گا۔
یہ فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
توانائی کی کمی کے شکار پاکستان نے پہلے ہی تہران سے اپنے سرحدی علاقوں خصوصاً گوادر بندرگاہ پر چین کے تعاون سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجلی خریدنے کے معاہدے کر رکھے ہیں۔
نئی تجویز ایرانی وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے دورے کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔وزارت خزانہ نے نئی خریداری کی مقدار یا شرائط و ضوابط کی تفصیلات نہیں بتائیں۔