Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان کی فضائی حدود مکمل محفوظ، یورپی ایجنسی کی ایڈوائزری بے بنیاد ہے، سول ایوی ایشن حکام

Published

on

پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا کی ہدایات کے تناظر میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ردعمل جاری کردیا۔

سی اے اے حکام کے مطابق ایاسا کی جاری ہدایت میں طیاروں کو سنگین خطرات کی بات مکمل بے بنیاد ہے،پاکستانی فضائی حدود کے متعلق  28 جولائی کو جاری یورپی ایوی ایشن ایجنسی کی جاری ہدایات کی نفی کرتے ہیں،پاکستان میں کوئی تنازع نہیں ہے اس لیے طیاروں کو کسی قسم کوئی خطرہ نہیں۔

برطانیہ نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کو طیاروں کے لیے مکمل محفوظ قرار دیا ہے،اسی لیے برطانوی برٹش ائیرویز پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،ایاسا کے اینٹی ائیرکرافٹ گنز کے متعلق بیان کو بھی رد کرتے ہیں۔

ایاسا کی پاکستانی فضائی حدود میں 26 ہزار فٹ سے نیچے طیاروں کو خطرے کی بات بھی بے بنیاد ہے کیونکہ جرمنی فرانس سمیت یورپی ملکوں نے بھی پاکستانی فضائی حدود کو طیاروں کے لیے مکمل محفوظ قرار دیا ہے، پاکستان میں کسی بھی عنصر کو طیارہ شکن ہتھیاروں،خاص طور پر مین  پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم طیارہ شکن میزائل سسٹم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین