Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

9 مئی کو پاکستان کی اساس کی ریڈ لائن کراس کی گئی،ریڈ لائن کراس ہوگی تو ریاست حرکت میں آئے گی،وزی دفاع

Published

on

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کو پاکستان کی اساس کی ریڈلائن کراس کی گئی،ریڈلائن کراس کریں گے تو ریاست حرکت میں آئے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں خواجہ آصف نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے،9مئی کے واقعہ پر احتساب ہونا چاہئے ،قوم کو حقائق سے آگاہی ہونی چاہئے،شہدا نےاس ملک کے دفاع کیلئےجانوں کی قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان،سول ادارے جنگ لڑرہے ہیں۔

وفاقی وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا،قوم کو پتہ چلنا چاہئے 9مئی کےاسپانسر کون تھے اور کس نے عملدرآمد کرایا،اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات ہوسکتے ہیں،سب لوگوں نے ماضی میں کئے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا احتساب کرنا ہےتو 2014 سے شروع کرلیں،2013میں جوسازش تیار ہوئی اس کا ہدف نوازشریف تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نومئی کا ہدف تھا نیا آرمی چیف ان کی مرضی کا لگے،تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی،آرمی چیف کی تقرری صرف وزیراعظم  کا استحقاق ہے،آرمی چیف کی تعیناتی متنازعہ بنانےمیں ناکامی ہوئی تو 9مئی کی سازش تیار کی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست کہاجو سازش ہوئی اس کے تانے بانے 2013تک جائیں گے۔

وزیردفاع نے کہا کہ کرنل شیر خان نے مٹی کیلئے جان دی تھی،اس کے مجسمے پرڈنڈے برسانےوالے کون تھے؟سانحہ 9مئی پاکستان اور عوام کی انا کا مسئلہ ہے،9مئی جنگوں میں قربانیاں دینےوالوں کی انا کا مسئلہ ہے،یادگارشہدا کو نذرآتش کرنا افسوسناک امر تھا،بھارت نے بھی کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی تکریم کی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں،کرائے پر لوگ لے کر ان کی منت سماجت کی جارہی ہے،9مئی کی سازش کے تانے بانے 2014 سے شروع ہوئے تھے،سانحہ 9مئی کے کرداروں کو سب جانتے ہیں،پی ٹی آئی  میں ہر کوئی اپنے،اپنے گھر میں چیئرمین بنا بیٹھا ہے،پی ٹی آئی حکومت کا 4سال میں ایک کام بتادیں جو اس نے کیا ہو،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواآج کہتا ہے کہ بجلی کی چوری کو اون کرتا ہوں،یہ لوگ امریکاکےترلےکرتےہیں،ٹرمپ کےحامیوں کے 6 جنوری کے حملےکاٹرائل دیکھ لیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ مخالفین آپس میں  لڑرہے ہیں،ہرکوئی چیئرمین پی اے سی بن رہا ہے،ہم نےچیئرمین پی اے سی دینے کی ابھی پیشکش نہیں کی،کہا گیا ہم کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں کریں گے،9مئی کو سازش کرنےوالوں کو جواب دینا پڑےگا،بتایا جائے جی ایچ کیو،کور کمانڈر ہائوس کا گھیرائوکس نے کیا؟پاکستان کا وجود کسی ایک شخص سے مشروط نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دینے والوں کا مرہون منت ہے،سانحہ 9مئی کی سازش کے منصوبہ سازوں کو سزا دی جائےگی،حملوں کیلئے فوجی تنصیبات کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ 9مئی کو میانوالی میں ایئرفیلڈ کا چنائو کس نے کیا؟ریڈلائن کراس کرنے پر سسٹم حرکت میں آجاتا ہے،9مئی کو پاکستان کی اساس کی ریڈلائن کراس کی گئی،ریڈلائن کراس کریں گے تو ریاست حرکت میں آئے گی،تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،سانحہ 9 مئی کے تمام کردار ہمارے سامنے ہیں،9مئی کو شہدا کے مجسموں کی توہین کی گئی،ان لوگوں نے جو نعرے لگائےتھے، اب اس سے منحرف ہورہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ امریکا میں حملے پراحتساب ہوسکتا ہےتوپاکستان میں کیوں نہیں؟سیاسی لوگ تو بلیو ایریا،ڈی چوک،مال روڈ پر احتجاج کرتے ہیں،پی ٹی آئی کےدور حکومت میں اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کےدور حکومت میں کوئی ایک بھی اچھا کام نہیں ہوا،کلبھوشن یادیو ہماری تحویل میں ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ 9مئی کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے،9مئی کے واقعات کے ثبوت عدالتوں کے سامنے ہیں،ہم نے جیلوں کی سختیاں بھگتی ہیں،پی ٹی آئی کےدور میں سیاسی رہنمائوں اور کارکنان سے جیلوں میں ناروا سلوک کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین