Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیر افضل مروت کے راستے میں رکاوٹ کون بنا؟ وجہ کیا تھی؟

Published

on

شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے میں رکاوٹ کون بنا؟ شیرافضل مروت کی کون سی غلطی انہیں مہنگی پڑی؟ تفصیل سامنے آ گئی۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پوسٹنگ ٹرانسفرنگ کے معاملے میں دخل اندازی کرنے پر شیر افضل مروت کو وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے سخت الفاظ میں منع کیا تھا۔ شیر افضل مروت نے جواباً علی امین گنڈاپور سے کارکنوں کے سامنے کھری کھوٹی سنادیں۔

ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود کارکنوں نے شیر افضل مروت کو خاموش رہنے کا کہا ، شیر افضل مروت بھی ڈٹ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس تلخ کلامی کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان ہی سے شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فوری ڈی نوٹی فائی کیا،اگلے ہی روز علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے دوران سارا معاملہ سامنے رکھا۔

ذرائع تحریک انصاف نے مزید بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے کہنے پر شیر افضل مروت کی بجائے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ شیر افضل مروت دو روز تک اپنے بھائی کا مقدمہ لے کراڈیالہ جیل جاتے رہے،بیرسٹر گوہر علی ، عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شیر افضل مروت کے رویئے سے دو قدم  پیچھے ہٹ چکے ہیں،شیر افضل مروت کو تین بار بیرسٹر گوہر علی نے شوکاز نوٹس سے بچایا۔

ذرائع نے کہا کہ آخر کار پارٹی نے شیر افضل مروت کو پارٹی معاملات سے سائیڈ لائن کر دیا،شیر افضل مروت کے حق میں متعدد ایم این ایز معاملات سدھارنے کی کوششوں میں ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ شاندانہ گلزار سمیت کئی ارکان نے عمر ایوب سے رابطے کرکے شیر افضل مروت کے معاملے پر نرمی کے لیے کہا ہے، جس کے بعد آئندہ کچھ روز میں جرگہ منعقد کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین