Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہڑتال کی باتیں عدالت میں نہ کریں، اتنے جرمانے لگائیں گے کہ آپ یاد رکھیں گے، چیف جسٹس

Published

on

چیف جسٹس پاکستان قاضی فاٸز عیسی نے وکلا کی ہڑتال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیٸے کہ ہڑتال کی باتیں عدالت میں آکر نہ کریں، اتنے جرمانے لگانا شروع کریں گے کہ آپ یاد رکھیں گے، وکلا کہتے ہیں کہ بیس سالوں سے کیسز نہیں لگ رہے جب لگاتے ہیں تو بہانے بنا لیتے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن میں  ووٹوں کی دوبارہ گنتی  سے متعلق کیس میں صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وکلا آج ہڑتال پر ہیں ،آئندہ ہفتہ کی تاریخ دے دیں۔

جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیٸے کہ ہڑتال کا لفظ یہاں استعمال نہ کریں، کیس اپنے وقت پر ہی لگے گا۔

چیف جسٹس نے ایک اور مقدمہ کی سماعت کے دوران وکلا ہڑتال پر ریمارکس دیٸے کہ کوئی بھی کیس نہیں چلا رہا ہر کوئی بہانہ بنا رہا ہے، کہتے ہیں کہ بیس سالوں سے کیسز نہیں لگ رہے جب لگاتے ہیں تو بہانے بنا لیتے ہیں، ہڑتال کی باتیں عدالت میں آکر نہ کریں، ہم اتنے جرمانے لگانا شروع کریں گے کہ آپ یاد رکھیں گے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین