Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے حوالے سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر خصوصی تقریب

Published

on

9 مئی کے حوالے سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کے مزار  پر خصوصی تقریب کا  انعقاد کیا گیا، اس موقع پر فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستوں نے شہید کو سلامی پیش کی۔ ۔ آئی جی ایف سی  میجر جنرل نورولی خان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔آئی جی ایف سی نے  گذشتہ سال نو مئی کو مخصوص سیاسی پارٹی کی جانب سے شہید کے مجسمہ کی توہین پر اظہار افسوس کیا۔

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے شہید کی قبر پر چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی جی ایف سی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات میں گذشتہ سال نو مئی کو مخصوص سیاسی پارٹی کی جانب سے شہید کے مجسمہ کی توہین پر اظہار افسوس کیا۔ ۔ میجر جنرل نورولی خان نے مہمانوں کی کتاب میں شہید کی قربانی کے حوالے سے اپنے جذبات بھی قلمبند کئے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین