تازہ ترین
پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6۔ ریڈ سنوکر چیمپیئن شپ جیت لی
پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی،ریاض میں جاری ایونٹ کے فائنل میں اویس نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو ہرایاْ
مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اویس نے مسلسل تین فریمز بآسانی جیتے۔ہانگ کانگ کے نینسن وان کیخلاف اویس منیر نے 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔
آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے کم بیک کیا، اویس پوٹنگ نہ کرسکے۔نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح سمیٹی۔