ٹاپ سٹوریز
پارلیمنٹ ہتھیار نہیں ڈالے گی، آئین پر سب سے زیادہ حملے عدلیہ نے کئے،سپیکر سپریم کورٹ کارروائی کے منٹس طلب کریں، خواجہ آصف
سپریم کورٹ کی طرف سے قانونی اصلاحات قانون بناتے وقت کی کارروائی اور قائمہ کمیٹی میں بحث کے منٹس طلب کرنے پر پارلیمنٹ میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی سپریم کورٹ سے کارروائی کے منٹس طلب کریں۔ خواجہ آصف نے کہا ہمیں عوام نے لاکھوں ووٹ دے کرپارلیمنٹ بھیجا۔ہدایات دینا سپریم کورٹ کا کام نہیں۔
عدالتی حکم پر مذاکراتی عمل کی شدید مخالفت کا موقف رکھنے والے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں جذباتی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سپریم کورٹ پنچایتیں لگوائے۔ وزرائے اعظم کی گردنیں لینے کا رواج ختم ہونا چاہئے۔
خواجہ آصف نے مشرف کے اقتدار پر قبضے اور اس کے بعد سپریم کورٹ کی طرف سے اس قبضے کو جائر قرار دینے اور ایک آمر کو آئین میں ترمیم کا حق دینے کا اقدام بھی یاد کرایا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنے وزرائے اعظم کی حفاظت کرنی چاہئے۔پارلیمان کی گردن لی گئی، اس کا خون ہوا، کوئی حساب دے گا۔جنرل پرویز مشرف کوآئین میں ترمیم کا حق تک دے دیا گیا۔جنرل مشرف وردی میں مکے لہراتا رہا۔
خواجہ آصف نے ماضی کے عدالتی فیصلوں کا حوالہ دینے کے بعد سوال کیا کہ سپریم کورٹ اپنا ماضی صاف کرنے کیلئے کیا کرے گا؟۔میثاق جمہوریت کے بعد پارلیمان نے اپنی مدت پوری کی۔ پارلیمان آئین کا تحفظ کرے گا، آئین سے ماورا کوئی چیز نہیں ہوگی۔ہم نے بہت حساب دئیے ، ہمیں بھی حساب دیا جائے۔
خواجہ آصف نے ججز اور ارکان پارلیمنٹ کی مراعات اور تنخواہوں کا بھی موازنہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنخواہ 1 لاکھ68 ہزار تنخواہ ہے، ان کی کتنی ہے؟۔ان کے طبقے کے لوگ 1 کروڑ20 لاکھ پکڑ رہے ہیں۔یوم حساب آنا چاہئے۔عدلیہ نے آمروں کی حمایت کی لیکن قیمت ادا نہیں کی۔اس طرح نہیں ہوگا، انھیں حساب دینا ہوگا، پارلیمنٹ کو کھڑا ہونا پڑے گا۔آئین پر سب سے زیادہ حملے عدلیہ نے کئے۔ہم نے معافی مانگی، ان کو بھی معافی مانگنے دیں، ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔
خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو سابق وزرا اعظم بھٹو، گیلانی اور نوازشریف سے ہونے والی زیادتیوں کا حساب لے۔ انہوں نے کہا کہ آئین شکنوں کی زندہ باقیات کو بلایاجائے اور ان سے بازپرس کی جائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ لڑنی ہے تو لڑی جائے، پارلیمنٹ ہتھیار نہیں ڈالے گی۔پارلیمنٹ اپنے وزیراعظم کی قربانی نہیں دے گی۔وہ وقت گزر گیا جب وزیراعظم کی قربانی دی جاتی تھی؟۔ بتایا جائے آج تک کتنے ججز کو نا اہل کیا گیا۔ کہاں لکھا ہے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اکٹھا کرے گا؟۔ایک ادارہ کوشش کررہا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت پوری نہ ہو۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں